پاکستان کے ایک شہری کو امریکہ سے اپنے ملک کے لیے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔آج میڈیا رپورٹوں میں یہ دی گئی ہے وفاقی عدالت کے وکیل آرون مانگو نے
بتایا کہ 27 سالہ آغا محمد خان درانی کو کناڈا کے حکام نے اس وقت پکڑا تھا
جب وہ ہتھیار لے کر کناڈا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا
تھا۔پوچھ گچھ کے دوران آغا خان درانی نے کسٹم حکام کو بتایا کہ اس کے والد کی
ہتھیاروں کے پرزوں کی دکان ہے اور وہ رائفل کے پرزے ان کو دینے جا رہا تھا،
لیکن بعد میں اس نے اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ وہ ان ہتھیاروں کو شکار
کرنے اور اپنے خاندان کی ملکیت کی حفاظت کے کام کے لئے اپنے ملک پاکستان لے
جانا چاہتا تھا۔